سلمان راجہ گرفتار

لاہور: سلمان راجہ سمیت پی ٹی آئی کے متعدد وکلاء اور کارکنان گرفتار

ویب ڈیسک: لاہور پولیس نے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ سمیت متعدد وکلا اور کارکنان کو گرفتار کرلیا ہے ۔
پی ٹی آئی کارکنان اور وکلا نے عمران خان کی ہدایات پر جی پی او چوک پر احتجاج شروع کیا تو پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔
مینار پاکستان سے بھی پی ٹی آئی کی خاتون ورکر سمیت درجنوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
دوسری جانب خاتون ورکر تمام سکیورٹی رکاوٹیں عبور کر کے مینار پاکستان پل پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئی جہاں اس نے پی ٹی آئی کا پرچم لہرا دیا۔
لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث مینار پاکستان اور اس کے اطراف کے راستوں کو کینٹنرز لگا کر مکمل طور پر بند کردیا گیا تھا۔
حکومتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ لاہور میں رینجرز کو تعینات کردیا گیا، جس کے بعد جی پی او چوک و اطراف میں رینجرز موجود یے۔ امن و امان کو یقینی بنانے کیلیے رینجرز کو تعینات کیا گیا۔
کابینہ کمیٹی برائے امن و امان آرمڈ فورس تعیناتی کی پہلے منظوری دے چکی ہے۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں رواں سال ڈکیتی میں مزاحمت پر 100 افراد جاں بحق