ن لیگ دہشتگرد جماعت ہے

پی ٹی آئی نہیں بلکہ فارم 47 پر برسر اقتدار ن لیگ دہشتگرد جماعت ہے

ویب ڈیسک:مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نہیں بلکہ فارم 47 پر برسراقتدار آنیوالی ن لیگ دہشتگرد جماعت ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے بارے میں مریم نواز کے بیان کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن دہشت گرد جماعت ہے، جو فارم 47 پر برسراقتدار آئی، فارم 47 کا استعمال سب سے بڑی دہشت گردی ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ایک منتخب وزیراعلیٰ کو لاپتہ کرنا دہشت گردی نہیں تو اور کیا ہے؟ اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ اسی لئے اس ظلم اور ناانصآفی کے خلاف پی ٹی آئی برسرپیکار ہے اور فارم 47 دہشت گردی کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے زیادہ نقصان فارم 47 حکومت نے ملک کو پہنچایا ہے۔
صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نہیں بلکہ فارم 47 پر برسراقتدار آنیوالی ن لیگ دہشتگرد جماعت ہے، جعلی حکومت نے ملک کو بنانا ریپبلک بنایا ہوا ہے۔
صوبائی مشیر نے کہا کہ اس جعلی حکومت سے کسی خیر کی توقع نہیں رکھی جا سکتی، یہ جعلی حکومت تو آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہے۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نہیں بلکہ فارم 47 پر برسراقتدار آنیوالی مسلم لیگ نون دہشتگرد جماعت ہے۔

مزید پڑھیں:  سوات میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق