راستے تیسرے روز بھِی بند

پی تی آئی احتجاج، جڑواں شہروں کو ملانے والے راستے تیسرے روز بھِی بند

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی احتجاج کے باعث جڑواں شہروں کو ملانے والے راستے تیسرے روز بھِی بند ہیں جبکہ موبائل فون سروس آہستہ آہستہ بحال ہونا شروع ہو گئی ہے۔
ذرائا کے مطابق پی ٹی آئی احتجاج کے باعث جڑواں شہروں کے جہاں ایک طرف تنام راستے تین روز سے بند ہیں وہیں بیشتر کاروباری مراکز بھی مقفل ہیں، جس سے تمام تر معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔
دوسری طرف مری روڈ تین دن سے بند ہے، مری روڈ کی طرف تمام تر راستوں بشمول گلیوں اورراستوں پر کنٹینرز رکھے گئے ہیں، راستوں کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پی ٹی آئی احتجاج کے باعث لیاقت باغ راولپنڈی سے فیض آباد تک جگہ جگہ رکاوٹیں موجود ہیں، اس کے ساتھ ساتھ پنجاب پولیس کی بھاری نفری بھِی موجود ہے اور سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔
پی ٹی آئی احتجاج کے باعث جڑواں شہروں کو ملانے والے راستے تیسرے روز بھِی بند ہیں جبکہ تمام مواصلاتی نظام ٹھپ ہو کر رہ گیا، راستے بند، میٹرو بس سروس تیسرے روز بھی معطل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ موبائل فون سروس گزشتہ 3 روز سے بند تھی جو اب بحال ہونا شروع ہو گئی ہے۔
مظاہرین کو روکنے کیلئِے پولیس کے ساتھ ساتھ ڈی چوک میں پاک فوج، رینجرز بھِ موجود ہے۔
دوسری جانب چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور عمارہ اطہر نے کہا ہے کہ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستے ٹریفک کیلئے کھلے ہیں۔
سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کے تمام باسی بآسانی شہر میں اور شہر کے باہر جا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی باکسر محمد وسیم نے عالمی رینکنگ فائٹ میں فتح حاصل کرلی