سپیکر نے وزیراعلی کو لاپتہ قرار

سپیکر نے وزیراعلی کو لاپتہ قرار دیکر اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکر نے وزیراعلی کو لاپتہ قرار دیکر اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس آج منعقد ہوگا۔
اس حوالے سے اجلاس کا اینجڈا جاری کر دیا گیا ہے، ایجنڈے میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں خیبر پختونخوا ہاوس اسلام آباد پر رینجر اور پولیس کارروائی پر بحث کی جائے گی، ایجنڈے میں وزیراعلی، سپیکر، ممبران صوبائی اسمبلی کے کمروں کے دروازے توڑنے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں خواتین کیساتھ بدتمیزی اورخیبرپختونخوا ہاﺅس کی املاک کو شدید نقصان پر گفتگو اور بحث کی جائے گی ۔

مزید پڑھیں:  سوات میں پولیس مقابلہ:سفارتکاروں کےقافلے پرحملے میں ملوث دو دہشتگردہلاک