ریسکیو گاڑیوں کی تفصیلات طلب

پی ٹی آئی جلسہ میں شامل ریسکیو گاڑیوں کی تفصیلات طلب

ویب ڈیسک: چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے پی ٹی آئی جلسہ میں شامل ریسکیو گاڑیوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق تفصیلات سیکرٹری ریلیف سے طلب کی گئی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ چیف سیکرٹری کی جانب سے تمام تفصیلات تحریری طور پر جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسے میں کتنی ریسکیو 1122 اہلکار اور گاڑیاں استعمال ہوئیں، تفصیلات دی جائیں، پی ٹی آئی جلسے میں ریسکیو 1122 کی گاڑیوں کے استعمال کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائر ہوئی تھیں۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ میں دیوار گرنے سے دو بچے جاں بحق