وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو پی ٹی آئی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو پی ٹی آئی خود ڈھونڈ رہی ہے، گورنر فیصل کنڈی

ویب ڈیسک: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو پی ٹی آئی خود ڈھونڈ رہی ہے، وزیراعلیٰ کی خود ساختہ روپوشی کو حکومت کے کھاتے میں ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کل ایک جتھہ اسلام آباد آیا جو اپنے پرامن ہونے کا دعویٰ کر رہا تھا، جتھے کے جو لوگ زخمی ہوئے بتائیں جو کس ہسپتال میں ہیں۔
گورنر خیبرپختوںخوا نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ایک ہی ایجنڈا ہے اور وہ ہے ملک دشمنی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ گروہ ایس ای او اجلاس کو سبوتاژ کرنے کیلئے ملک دشمن ایجنڈے پر کام کر رہا ہے، انہوں نے بھارت کے وزیراعظم کو پاکستان آنے کی دعوت دی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو پی ٹی آئی خود ڈھونڈ رہی ہے، ان کی خود ساختہ رو پوشی کو حکومت کے کھاتے میں ڈالا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا خود ساختہ روپوشی میں ہیں، اگر وہ گرفتار ہوئے تو ثبوت دیں، گنڈاپور نے فرار ہو کر خیبرپختونخوا کی ناک کٹوا دی، اگر گرفتاری ہوتی تو فوٹیج بن جاتی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ یہ وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہے ہیں، ان کی پوری کوشش ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان رہا نہ ہوں، خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلا کرڈرامہ رچایا جا رہا ہے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا حکومت صوبہ میں امن وامان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، جلسے کو کامیاب کرنے کیلئے بھتے لئے گئے، سرکاری مشینری استعمال کی گئی۔

مزید پڑھیں:  راستے بند کرنا حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، مشتاق احمد خان