خیبرپختونخوا ریسکیو 1122 کے ڈرائیور وسٹاف

خیبرپختونخوا ریسکیو 1122 کے ڈرائیور وسٹاف گرفتار، گاڑیاں قبضہ

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا ریسکیو 1122 کے ڈرائیور وسٹاف گرفتار، حسن ابدال پولیس نے گاڑیاں بھی قبضہ کر لیں.
تفصیلات کے مطابق حسن ابدال پولیس نے خیبرپختونخوا کے ریسکیو 1122 کے ڈرائیور وسٹاف گرفتار کر لئے، اس موقع پر گاڑیاں بھی قبضہ میں لے لیں۔
اس حوالے سے ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر ایاز نے بتایا کہ حسن ابدال پولیس نے 1122 کی 22 گاڑیاں اور 50 سے زائد اہلکاروں تھانے میں بند کر دیئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 کے ‏اہلکاروں کے خلاف ایف ائی ار ایف نائن تھانہ اسلام آباد میں درج کی گئی ہے۔
‏انہوں نے وضاحت کی کہ صوبائی حکومت کی جانب سے کی جانے والی درخوست پر ہم نے ایمرجنسی سروس فراہم کی تھی، اور ہماری گاڑیاں ایمرجنسی کے لئے پارک کی گئِی تھیں جو پنجاب پولیس ساتھ لے گئے۔
ڈی جی ریسکیو 1122 نے مزید کہا کہ ‏ہم ایسی صورت حال میں ایمبولینس اور فائر وہیکل شفٹ کرتے ہیں، ‏اگر کوئی ایمرجنسی پیش ائے تو پھر گاڑیاں شفٹ کرنا مشکل ہوتا ہے۔
ڈاکٹر ایاز کے مطابق ‏جو گاڑیاں بند کی گئی ہیں، ان میں پی ڈی اے اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی گاڑیاں بھی ہیں، ‏22 گاڑیاں اور 50 سے زائد اہلکار صرف 1122 کے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد پر حملہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، وزیردفاع