خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس 5 گھنتے تاخیر

خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس 5 گھنتے تاخیر سے شروع، وزیراعلیٰ غیر حاضر ڈکلیئر

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس 5 گھنتے تاخیر سے شروع ہوا، صوبائی اسمبلی اجلاس میں وزیراعلیٰ غیر حاضر ڈکلیئر کر دیئے گئے۔
اجلاس سپیکر بابر سلیم سواتی کی صدارت میں شروع ہوا، وزیر اعلیٰ کی غیر موجودگی میں چیف سیکرٹری معاملات کو دیکھیں گے۔ آرٹیکل 149 کے تحت مراسلہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، آئی جی پولیس اور پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی کو کل طلب کرلیا۔
تینوں حکام وزیراعلی کی بازیابی کیلئے اب تک ہونیوالی کوششوں اور خیبر پختونخوا ہائوس اسلام آباد کی صورتحال پر چیمبر میں بریفنگ دیں گے۔
خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیپلز پارٹی رہنما احمد کنڈی نے کہا کہ بہتر ہوگا کہ ڈسکشن کے بعد قرارداد پیش کی جائے، یکطرفہ قرارداد لانا چاہتے ہیں تو لے آئیں، لیکن ہماری خواہش ہے کہ متفقہ قرارداد ا جائے۔
ایوان میں تمام شہداء کی مغفرت کے لئے دعاء کی گئی، اس موقع پر قرار پیش کر دی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ صوبہ میں آئینی آرڈر کو بحال کرنا ضروری ہے۔ وزیراعلی کی گمشدگی، انتظامی سطح پر خط وکتابت کا نہ ہونا، چیف سیکرٹری کی ناکامی ہے۔
قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ و گورنر خیبر پختونخوا کو چاہیئے تھا کہ صوبائی حکومت کو آگاہ کر دیں، سپیکر انٹیلی جنس اداروں اور تمام اداروں سے رپورٹ طلب کریں۔
صوبائی اسمبلی میں پیش کردہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سپیکر تمام قانونی اقدامات اٹھا کر ایوان کو اعتماد میں لیں۔
اس پر سپیکر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ آئی جی سمیت چیف سیکرٹری اور وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری کو کل طلب کرتا ہوگا۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس 5 گھنتے تاخیر سے شروع ہوا، صوبائی اسمبلی اجلاس میں وزیراعلیٰ غیر حاضر ڈکلیئر کر دیئے گئے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کی گرفتاری:پی ٹی آئی وکلا کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ