"آمنہ عروج اور اس کے گینگ کو معاف نہیں کروں گا”، خلیل الرحمٰن قمر

ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمٰن قمر نے اپنے ہنی ٹریپ کیس کے حوالے سے انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آمنہ عروج، اس کے گینگ اور سوشل میڈیا ٹرول کو معاف نہیں کریں گے۔
خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ ’’انھوں نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا، میں انھیں معاف نہیں کروں گا اور انھیں سزا ملے گی۔ ان کو سخت سزا دینا ضروری ہے۔‘‘
خلیل الرحمٰن نے مزید کہا کہ ’’میرا اس گینگ سے کوئی تعلق نہیں، مجھے نہیں معلوم کہ آمنہ عروج کون ہے۔ یہ ایک بہت خطرناک گینگ ہے جو پہلے سے مطلوب تھا اور قتل کے متعدد مقدمات میں ملوث تھا۔ وہ لڑکی کیسے کہہ سکتی ہے کہ اس پر تشدد کیا گیا، جبکہ وہ خود مجرم تھی؟‘‘
ڈرامہ رائٹر نے جذباتی لہجے میں کہا کہ ’’عزت دینا اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ جب تک انہیں سزا نہیں مل جاتی تب تک سکون سے نہیں بیٹھوں گا۔ پہلے اس گینگ سے نمٹوں گا، پھر ٹرول کرنے والوں سے بھی نمٹوں گا۔ ہم قانونی طور پر کام کررہے ہیں، سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے والوں کو بھی سزا ملے گی‘‘۔
خلیل الرحمٰن قمر ایک مشہور پاکستانی مصنف اور پروڈیوسر ہیں جنہوں نے متعدد ہٹ ٹیلی ویژن ڈرامے اور فلمیں لکھی ہیں، جن میں منجھلی، صدقے تمہارے، بنٹی آئی لو یو، میرے پاس تم ہو، پیارے افضل، جنٹلمین، زمین بازار، لال عشق، پنجاب نہیں جاؤں گی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ نصرت آراء کو مداحوں سے بچھڑے 7 برس بیت گئے