لاہوری میں فائرنگ کا واقعہ

لاہوری میں فائرنگ کا واقعہ، پی پی کا سابق ناظم گھر کی دہلیز پر قتل

ویب ڈیسک: لاہوری میں فائرنگ کا واقعہ، پی پی کا سابق ناظم گھر کی دہلیز پر قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور لاہوری گیٹ کے قریب مقامی ناظم کو گھر کی دہلیز پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ مقتول علاقہ کا سابق ناظم رہ چکا ہے اس کا تعلق پیپلز پارٹی سے تھا۔ پولیس نے نعش پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے ہسپتال منتقل کر کے مزید تفتیش شروع کردی۔
زیارت گل ولد حاجی تاج محمد نے گل بہار پولیس کو بتایا کہ اس کا 42سالہ بیٹا شاہد گل محلہ اسلام آباد میں موجود تھا، اس دوران گھر سے چند قدم کے فاصلہ پر حجرے کے سامنے اسے نامعلوم مسلح افراد نے نشانہ بنایا، جس سے وہ سر پر گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے ۔
ورثاءکے مطابق شاہد گل یونین کونسل 13کا ناظم تھا۔ وہ علاقے میں آئس و منشیات کے خلاف متحرک تھا اور مختلف فورمز پر اس کے خلاف آواز اٹھاتا رہتا۔ لاہوری میں فائرنگ کا واقعہ، پی پی کا سابق ناظم گھر کی دہلیز پر قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول کو ایک گولی سر میں لگی ہے، مسلح افراد کی گرفتاری کیلئے بیانات قلم بند کرنے کے ساتھ سی سی ٹی وی فوٹیج کی چھان بین شروع کردی گئی ہے۔
لاہوری میں فائرنگ کا واقعہ میں‌مقتول ناظم کے ورثاءنے بتایاکہ شاہد گل کی دو بیٹیاں اور دو بیٹے تھے جو باپ کے قتل کے بعد یتیم ہوگئے۔ وہ گلبہار میں رشتہ داروں کے ساتھ موٹرسائیکلوں کیساتھ پراپرٹی کا کاروبار بھی کرتا تھا تاہم ان کا کسی کیساتھ کوئی تنازعہ نہیں تھا۔
شاہد گل نے رات کے وقت والد کے ساتھ کھانا بھی کھایا اور 11سے ساڑھے 11بجے کے درمیان گھر سے باہر نکلاجہاں اسے نشانہ بنایاگیا۔

مزید پڑھیں:  بنوں میں فائرنگ واقعات، پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق