آئینی عدالت کیلئے مخالفت

آئینی عدالت کیلئے مخالفت پسند ونا پسند کی بنیاد پرہے،بلاول بھٹو

ویب ڈیسک: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئینی عدالت کیلئے مخالفت ذاتی پسند و ناپسند کی بنیاد پر ہے، حالانکہ پیپلز پارٹی نے 2007 سے ہر الیکشن میں عدالتی اصلاحات کے نفاذ کے منشور کے ساتھ حصہ لیا ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ آئینی عدالت کےلئے مخالفت ذاتی پسند و ناپسند کی بنیاد پر کی جا رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ 2007 سے ہر الیکشن میں پیپلز پارٹی نے عدالتی اصلاحات کے نفاذ کے منشور کے ساتھ حصہ لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان عدالتی اصلاحات میں وفاقی آئینی عدالتوں کا قیام بھی شامل ہے، پی پی کے 2013 اور 2024 کے انتخابی منشور میں وفاقی آئینی عدالت کا ذکر موجود ہے جبکہ میثاق جمہوریت میں وفاقی آئینی عدالت کا ذکر بھی ہے۔
چیئرمین پی پی نے کہا کہ آج کے مخالفین ماضی میں وفاقی آئینی عدالت کی حمایت کرچکے ہیں، آئینی عدالت کیلئے مخالفت ذاتی پسند و نا پسند کی بنیاد پر ہے، آئینی عدالت سے متعلق دودہائیوں سے ہماری جماعت کامؤقف رہا ہے۔
سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میری قیادت میں ہر انتخاب میں منتخب ہونے والے نمائندوں کو عوام نے وفاقی آئینی عدالت کے قیام کا مینڈیٹ دیا۔
یاد رہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئینی عدالت کیلئے مخالفت ذاتی پسند و ناپسند کی بنیاد پر ہے، حالانکہ پیپلز پارٹی نے 2007 سے ہر الیکشن میں عدالتی اصلاحات کے نفاذ کے منشور کے ساتھ حصہ لیا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی بنوں پولیس لائنز پر حملے کی مذمت،رپورٹ طلب کر لی