خیبرپختونخوا پورے خطے کیلئَے فوڈ

خیبرپختونخوا پورے خطے کیلئَے فوڈ باسکٹ ہے، صوبائی وزیر زراعت

ویب ڈیسک: صوبائی وزیر زراعت سجاد بارکوال نے خیبر پختونخوا میں زیر زمین پانی کی صلاحیت اور ریچارج تخمینہ جات کے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا پورے خطے کیلئَے فوڈ باسکٹ ہے، یہاں کاشتکاروں کیلئے کشش موجود ہے۔
ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پانی کے ضیاع کو روکنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے، تاکہ فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے۔ خیبرپختونخوا پورے خطے کےلئے فوڈ باسکٹ ہے، یہاں ہر قسم کی پیداوار ممکن ہے، ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں کاشتکاروں کے لئے کشش موجود ہے۔
صوبائی وزیر زراعت سجاد بارکوال کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت زیر زمین پانی کے بہتر استعمال و ریچارج اور کاشتکاروں کی فلاح کے لئے مختلف اقدامات اٹھا رہی ہے، صوبہ میں کاشتکاروں کو زرعی زمین و وسائل کی کمی سمیت زمینی کٹاؤ، شہروں کی پھیلاؤ، زیر زمین پانی کے ذخائر میں کمی سمیت کئی مسائل کا سامنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان مسائل میں کمی سے زرعی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے، ورکشاپ میں امریکی قونصلر جنرل، قونصلیٹ جنرل پشاور شانتی مورے ، سیکرٹری زراعت عطاء الرحمن سمیت محکمہ زراعت ، محکمہ آبپاشی ، نجی و شراکت دار اداروں ،اکیڈمیہ سے نمائندوں اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
انہوں نے ورکشاپ کے افتتاحی سیشن میں خیبرپختونخوا میں آبی ذخائر کا نقشہ جی آئی ایس لیب سائل اینڈ واٹر کنررویشن نے پیش کیا جس کا مقصد آبی ذخائر کی ممکنہ مینجمنٹ ہے۔
ورکشاپ میں زمینی پانی کی ممکنہ زونیشن اور ریچارج کے تخمینہ جات، مختلف علاقوں میں پانی کے صارفین کا نقطہ نظر، یو ایس ایڈ کے مالی تعاون سے کی گئی سرگرمیوں سمیت مختلف دیگر امور پر تفصیلی بحث کی گئی۔
صوبائی وزیر زراعت میجر ریٹائرڈ سجاد بارکوال نے صوبے میں زرعی پس منظر، کاشتکاروں کے لئے کئے گئے اقدامات اور کاشتکاروں کو درپیش مسائل پر ورکشاپ میں تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کیا۔
قونصلر جنرل امریکی قونصلیٹ جنرل پشاور شانتی مورے نے ورکشاپ میں شرکاء کی آمد اور تجاویز پر شکریہ ادا کیا۔ صوبائی وزیر زراعت سجاد بارکوال نے خیبر پختونخوا میں زیر زمین پانی کی صلاحیت اور ریچارج تخمینہ جات کے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا پورے خطے کیلئَے فوڈ باسکٹ ہے، یہاں کاشتکاروں کیلئے کشش موجود ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان میں رواں سال پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 33 ہو گئی