گومل یونیورسٹی کے ٹانک کیمپس

گومل یونیورسٹی کے ٹانک کیمپس کی گاڑی پر حملہ، عملہ محفوظ رہا

ویب ڈیسک: گومل یونیورسٹی کے ٹانک کیمپس کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا تاہم اس دوران عملہ محفوظ رہا، اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ترجمان گومل یونیورسٹی نے کہا ہے کہ گومل یونیورسٹی کی گاڑی عملے کو ڈیرہ سے ٹانک کیمپس لے جا رہی تھی کہ راستے میں گاڑی پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا۔ گاڑی میں یونیورسٹی کے 15 سے 20 ملازمین موجود تھے۔
ترجمان نے بتایا کہ گومل یونیورسٹی کے ٹانک کیمپس کی گاڑی پر حملہ کے دوران گاڑی میں سوار تمام افراد محفوظ رہے اور کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت کی پی ٹی آئی احتجاج سے کانپیں ٹانگ رہی ہیں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف