عالمی منڈی میں خام تیل

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 3 فیصد کمی ریکارڈ

ویب ڈیسک: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے تاہم اس کے ساتھ ساتھ گیس کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی جا رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 3 فیصد کی کمی آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق برطانوی خام تیل برینٹ آئل 75 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 71 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی گیس کی قیمت میں بھی 40 سینٹس کمی ہوئی ہے۔ گیس 2 ڈالر 47 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  حکومت عمران خان کاطبی معائنہ کروانےپرتیار،پی ٹی آئی کااحتجاج موخر