عمران خان کے معالج کو ملاقات

عمران خان کےمعالج کوملاقات کی اجازت نہ مل سکی،جیل سےواپس چلےگئے

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف کو اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت نہ مل سکی جس کے باعث وہ جیل سے واپس روانہ ہو گئے ۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف سوا گھنٹے سے زائد اڈیالہ جیل کے باہر موجود رہے،اڈیالہ جیل کے سکیورٹی عملے کو اپنے کوائف بھی نوٹ کروائے۔
ڈاکٹر عاصم یوسف عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر واپس چلے گئے۔
ان کا کہنا تھاکہ مجھے بتایا گیا ہے پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کو طبی معائنے کی اجازت ہے، جیل حکام نے مجھے بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت نہیں دی۔
ڈاکٹر عاصم یوسف کا کہنا تھاکہ کافی دیر انتظار کے بعد میں جیل سے واپس روانہ ہوا ہوں۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر 15 اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان کر رکھا تھا۔
تحریک انصاف نے شرط لگا رکھی تھی کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے تو 15 اکتوبر کو ڈی چوک پر احتجاج ملتوی کردیں گے۔
حکومت نے عمران خان کا طبی معائنہ کرانے کی شرط مان لی تھی جس کے بعد پی ٹی آئی نے آج کا احتجاج موخر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  چینی وزیراعظم کی پاکستان کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات