کوہستان پولیس وین حادثے کا شکار

کوہستان میں پولیس وین حادثے کا شکار ،دو پولیس اہلکار جاں بحق

ویب ڈیسک: کوہستان میں پولیس وین حادثے کا شکار ہو گئی جس میں دو پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ کوہستان کے علاقہ سازین میں پیش آیا جہاں پولیس کی وین تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی ۔
حادثے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔
جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی نعشیں اور زخمی کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  مجوزہ آئینی ترامیم پر مشاورت ہورہی ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل