پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں شرکت

آئینی ترامیم : پی ٹی آئی کا پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے آئینی ترامیم پر خصوصی پارلیمانی کمٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے اس حوالے سے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آئینی ترامیم کے حوالے سے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گی۔
بیرسٹر گوہر نے مزید بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کل کے اجلاس میں شریک نہیں ہو گی تاہم پی ٹی آئی نے خصوصی کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ نہیں کیا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اسلام آباد میں دستیاب نہ ہونے کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہو گی۔
ذرائع کے مطابق خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس کل دن ساڑھے 12 بجے ہو گا، اس سے قبل اجلاس جمعرات تین بجے شیڈول کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان میں رواں سال پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 33 ہو گئی