آئینی ترمیم پر ایک بھی تجویز

پی ٹی آئی نے آئینی ترمیم پر ایک بھی تجویز پیش نہیں کی، وزیر قانون

ویب ڈیسک: وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آئینی ترامیم پر ایک بھی تجویز پیش نہیں کی ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے خصوصی کمیٹی کی جانب سے7 میٹنگز میں ایک بھی سفارش پیش نہیں کی گئی ۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ مجوزہ آئینی ترمیم کی مخالفت کرنے والے ایک بھی ایسی شق کی نشاندہی نہیں کرپارہے جو کسی بنیادی، انسانی حق، عوامی مفاد، آئین کی روح یا عدلیہ کی آزادی کے منافی ہو۔
انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے معاملے کو صرف دھڑا بند سیاست کی آنکھ سے دیکھا جارہا ہے جبکہ خصوصی کمیٹی کی سات میٹنگز میں تحریک انصاف نے ایک بھی سفارش یا تجویز پیش نہیں کی۔
وزیر قانون نے کہا کہ شاید کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ جیلوں میں پڑے ہزاروں قیدیوں کی مشکلیں آسان ہوں اور پارلیمنٹ کو وہ مقام ملے جو کسی بھی جمہوری پارلیمانی نظام کا بنیادی تقاضا ہے۔

مزید پڑھیں:  ایس سی او اجلاس، جڑواں شہروں میں‌دو روزہ ٹریفک پلان جاری