غزہ کو ہر حال میں جنگ

غزہ کو ہر حال میں جنگ جیتنا ہوگی، نوبل انعام یافتہ توشیوکی

ویب ڈیسک: امن کا نوبل انعام جیتنے والے جاپان کے توشیوکی میماکی فلسطینیوں کے قتلِ عام پر رو پڑے، اپنی اشک بار آنکھوں کے ساتھ انہوں نے کہا کہ غزہ کو ہر حال میں جنگ جیتنا ہوگی۔
جاپانی تنظیم نیہون ہیڈانکیو کی جانب سے اینٹی نیوکلیئر مہم چلانے والے توشیوکی میماکی نوبل انعام جیتنے کے بعد کہتے ہیں کہ غزہ کو ہر حال میں جنگ جیتنا ہوگی۔ حیران ہوں کہ غزہ اور اسرائیل کی جنگ بندی کے لیے کام کرنے والوں کے بجائے ہمیں نوبل انعام کا حق دار کیسے ٹھہرایا گیا۔
جاپانی نوبل انعام یافتہ توشیوکی میماکی نے اشکبار آنکھوں کے ساتھ کہا کہ غزہ میں بچوں کی خون آلود تصاویر دیکھ کر جاپان کے 80 سال پرانے منظر کی یادیں تازہ ہو گئی، جب ایٹمی حملے میں بچوں سے ان کے ماں باپ چھین لئے گئے، اور انہیں ہر سو آگ ہی آگ اور تباہی دکھائی دینے لگی۔

مزید پڑھیں:  شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس : وزیراعظم کا مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ