رنگ روڈ پر 5منزلہ پلازہ مسمار

تجاوزات کیخلاف کارروائی کے دوران رنگ روڈ پر 5منزلہ پلازہ مسمار

ویب ڈیسک: سرکاری اراضی پر قائم تجاوزات کیخلاف کارروائی کے دوران رنگ روڈ پر 5منزلہ پلازہ مسمار کر دیا گیا۔ ڈی سی پشاور کے مطابق رنگ روڈ پر پانچ منزلہ پلازہ کو مسمار کر دیا گیا جبکہ ایم ایم سی ہسپتال کے قریب بھی آپریشن جاری ہے۔
ضلعی انتظامیہ پشاور کی نگرانی میں کیپٹل میٹرو پولیٹن گورنمںٹ، سول ڈیفنس اور پولیس حکام آپریشن میں شریک ہیں، اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) محمد داؤد سلیمی کی نگرانی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم نے کہا کہ ضلع انتطامیہ کے مطابق قبضہ مافیا سے واگزار 02 کنال اراضی کی مالیت 15 کروڑ سے زائد بنتی ہے، تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ سرکاری اراضی پر قائم تجاوزات کیخلاف کارروائی کے دوران رنگ روڈ پر 5منزلہ پلازہ مسمار کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  مشرق وسطیٰ کشیدگی، امریکہ سے فوری بات چیت ممکن نہیں، ایران