ایک ہفتے میں تین خواتین

سوات: ایک ہفتے میں تین خواتین بے دردی سے قتل کر دی گئیں

ویب ڈیسک: ضلع سوات میں خونیں وارداتیں بڑھنے لگیں، ایک ہفتے میں تین خواتین بے دردی سے قتل کر دی گئیں، مینگورہ میں نشئی شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل، اسی علاوے میں ایک اور خاتون کو قتل کر دیا گیا جبکہ مٹہ میں ایک خاتون کی بوری بند نعش برآمد ہوئی ہے۔
ضلع سوات کے علاقے مٹہ کوز شیرپلم کے مقام پر خاتون کی بوری بند لاش پولیس نے برآمد کر لی ہے، اطلاع ملتے ہی رسیکیو1122 نے موقع پر پہنچ کر لاش کو مٹہ ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کی عمر 18 سال بتائی جاتی ہے، جبکہ خاتون کی شناخت تاحال نہ ہو سکی۔
ضلع سوات میں ایک ہفتے میں تین خواتین کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ اس دوران دوسرا واقعہ مینگورہ شہر میں پیش آیا ، جہاں ایک نشئی شوہر نے چار بچوں کی ماں کو قتل کر دیا، اور اس کے بعد ارتکاب جرم کر کے موقع سے فرار ہو گیا، ادھر منگلور ہی میں ایک بچی کی ماں کو ذبح کر کے پہاڑی سے نیچے پھینک دیا گیا۔
ان واقعات پر انسانی حقوق اور خواتین کی حقوق کی تحفظ کی تنظیمیوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے، اور پولیس سے قاتلوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 3 فیصد کمی ریکارڈ