67روز گہرے سمندر میں لاپتہ رہنے

67روز گہرے سمندر میں لاپتہ رہنے والا روسی شخص زندہ نکال لیا گیا

ویب ڈیسک: 67روز گہرے سمندر میں لاپتہ رہنے والا روسی شخص زندہ نکال لیا گیا، روس کے مشرقی علاقے میں اوختسک سمندر میں وہیل مچھلیاں دیکھنے کیلئے جانے والے روسی شخص کو دو ماہ سے زائد عرصے تک سمندر میں لاپتا رہنے کے بعد آخرکار تلاش کرلیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 46 سالہ میخائل پیچوگن کو ایک ماہی گیر کشتی کے عملے نے وہیل مچھلیاں دیکھنے کیلئے اپنے سفر کی شروعات کے مقام سے تقریباً ایک ہزار کلومیٹر دور گھرے سمندر میں ایک ربڑ کی کشتی میں بھٹکتا ہوا پایا۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ میخائل پیچوگن کے بھائی اور 15 سالہ بھتیجے کی لاشیں بھی اسی ربڑ کی کشتی پر پائی گئیں، یہ لوگ وہیل مچھلیاں دیکھنے نکلے تھے اور اپنے ساتھ دو ہفتوں کا کھانا ساتھ لے کر گئے تھے۔
میخائل پیچوگن کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ جب وہ اپنے سفر پر روانہ ہوئے تب ان کا وزن 100 کلوگرام کے قریب تھا تاہم 67 روز بعد جب انہیں ریسکیو کیا گیا تب ان کا وزن اس سے آدھا رہ گیا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ ان کا وزن ہی معلوم ہوتا ہے جس نے انہیں بق کی جنگ لڑنے میں مدد دی۔
ذرائع کے مطابق میخائل پیچوگن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا، اس وقت وہ صحتیاب ہو رہے ہیں، ڈاکٹَرز نے بھی ان کو خطرے سے باہر قرار دے دیا ہے۔ 67روز گہرے سمندر میں لاپتہ رہنے والا روسی شخص زندہ نکال لیا گیا، روس کے مشرقی علاقے میں اوختسک سمندر میں وہیل مچھلیاں دیکھنے کیلئے جانے والے روسی شخص کو دو ماہ سے زائد عرصے تک سمندر میں لاپتا رہنے کے بعد آخرکار تلاش کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں:  قانون سازی ہمارے مسودے پر ہوگی، ورنہ نہیں ہوگی، فضل الرحمان