آئینی ترامیم پر حتمی مشاورت کرنے فضل الرحمان لاہور پہنچ گئے

ویب ڈیسک: آئینی ترامیم پر حتمی مشاورت کرنے فضل الرحمان لاہور پہنچ گئے، آج مسلم لیگ نون کے صدر نواز شریف سے بھی ملاقات شیڈول ہے۔ ملاقات کے دوران آئینی ترامی پر حتمی مشاورت اور اس سلسلے میں دوطرفہ دلچسپی کے امور زیربحث آئیں گے۔
دوسری جانب قائد مسلم لیگ نون نواز شریف نے آج اتحادی رہنماؤں کو لاہور میں کھانے پر مدعور کر لیا ہے، اس موقع پر مجوزہ آئینی ترامیم اور ملکی سیاستی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ آئینی ترامیم پر حتمی مشاورت کرنے فضل الرحمان لاہور پہنچ گئے، آج مسلم لیگ نون کے صدر نواز شریف سے بھی ملاقات شیڈول ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی تھی، اس موقع پر دونوں قائدین نے مجوزہ 26 ویں آئینی ترامیم سے متعلق تبادلہ خیال کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  تجاوزات کیخلاف کارروائی کے دوران رنگ روڈ پر 5منزلہ پلازہ مسمار