سونے کی قیمت 2 لاکھ77 ہزار

سونے کی قیمت 2 لاکھ77 ہزار 200 تک جا پہنچی

ویب ڈیسک: ملک بھر میں سونا 2200 روپے مہنگا ہو گیا جس کے ساتھ ہی سونے کی قیمت 2 لاکھ77 ہزار 200 تک جا پہنچی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے اضافہ ہوا ہے جس سے سونا فی تولہ 2 لاکھ77 ہزار 200 روپے ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سونا فی تولہ مہنگا ہونے کے ساتھ ساتھ ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1886 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 37 ہزار 654 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشنز کے مطابق جہاں سونے کی قیمت 22 ڈالرز کے اضافے کے بعد 2 ہزار 675 ڈالرز فی اونس ہو گئی ہے، اس کے ساتھ ہی سونے کی قیمت کو پر لگ گئے ہیں۔ یہ قیمتیں ملک کی معیشت اور سرمایہ کاری کے ماحول پر اثر انداز ہو سکتی ہیں۔
سونے کے بڑھتے ہوئے بھاؤ نے خریداروں اور سرمایہ کاروں کو بھِی تشویش میں ڈال دیا ہے۔ سونے کی بڑھتی قیمتیں ممکنہ طور پر مہنگائی اور دیگر اقتصادی عوامل کا نتیجہ ہیں۔

مزید پڑھیں:  انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع