پی ٹی آئی کا خیبر روڈ

مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف پی ٹی آئی کا خیبر روڈ اسمبلی چوک میں احتجاج

ویب ڈیسک: مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف پی ٹی آئی کا خیبر روڈ اسمبلی چوک میں احتجاج، شرکاء کی جانب سے بھرپور نعرے بازی کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق صبائی دارالحکومت پشاور میں مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف پی ٹی آئی کا خیبر روڈ اسمبلی چوک میں احتجاج ریکارڈ ہوا۔ ضلعی صدر عرفان سلیم نے کہا کہ پاکستان کے آئین کو کالعدم کرنے کےلیے مجوزہ آئینی ترمیم تیار کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی لیڈر شپ کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، پارلمنٹ کے ممبران کو زدوکوب کیا جا رہا ہے، انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ آئینی ترمیم پاکستان کی بقا نہیں بلکہ تباہی ہے۔
ضلعی صدر نے کہا کہ ہم نے جو غلطیاں کی ہیں، آپ کیوں اسکو دوہرا رہے ہیں، آج یہ ظلم ہم پر کیا جا رہا ہے تو کل باقی تمام سیاسی جماعتوں کا نمبر ہو گا۔
پاکستان تحریک انصاف نے اسمبلی چوک میں احتجاج کیمپ لگا دیا، پارٹی ورکرز آئینی ترامیم، بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور دیگر مطالبات کے لیے سراپا احتجاج ہیں۔ مظاہرین نے کہا کہ انسانی حقوق کی پامالی کی جارہی ہے، کیمپ میں پی ٹی آئی رہنماء اور ورکرز شرکت کرینگے۔

مزید پڑھیں:  پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی شیلنگ سے بچوں سمیت 22 فلسطینی شہید