ٹرمپ نے اپنی معاشی پالیسی جاری

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی معاشی پالیسی جاری کردی، یورپی یونین پر ٹیکس کا عندیہ

ویب ڈیسک: صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی معاشی پالیسی جاری کردی، اس میں انہوں نے یورپی یونین پر ٹیکس کا عندیہ دیدیا۔
سابق امریکی صدر اور صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹرویو میں چین اور یورپی یونین پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کا عندیہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی مصنوعات کو فروغ دے کر خسارے میں کمی لائی جائے گی، امریکا میں پلانٹ لگانے والی غیر ملکی کمپنیوں پر کوئی ٹیرف نہیں لگایا جائے گا۔
سابق امریکی صدر نے کہا کہ جرمنی اور دیگر غیر ملکی کمپنیوں کو امریکہ میں کار پلانٹ لگانے پر آمادہ کیا جائے گا، تاہم یونین یونین پر بھاری ٹیکس کا بھِی عندیہ دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ تحفظ پنسدانہ تجارتی پالیسیاں بنائی جائیں گی، جن سے امریکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ سےملاقات:کوکی خیل قبیلے کا دھرنا اور مارچ ختم کرنےکااعلان