حکومت یوٹیلیٹی سٹورز پر روز مرہ ضرورت کی اشیا کم نرخوں پر فراہمی کے لئے غریب عوام کو جلد راشن کارڈز جاری کرے گی۔
ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے چیئرمین ذوالقرنین خان نےکہا کہ آٹا، گھی، چینی، کوکنگ آئل، چاول اور دالوں سمیت روز مرہ ضرورت کی اشیا بازار سے کم قیمت پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لئے ماہانہ دو ارب روپے اعانت دی جارہی ہے۔