download 2

عمران نیازی عوام کو جھوٹی تسلیاں دے رہے ہیں،الیاس بلور

پشاور(وقائع نگار)عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹ آف پاکستان میں سابق پارلیمانی لیڈر اور یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سینئر لیڈر سینیٹر الیاس احمد بلور نے تحریک انصاف کی نااہل حکومت کی جانب سے ملک میں بجلی ، گیس ، پٹرولیم مصنوعات اور اشیائے خورد نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو غریب عوام کو ووٹ کی سزا دینے اور ان کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھیننے کا اقدام قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ معیشت اور اداروں کا بیڑا غرق کرنے کے بعد بھی عمران نیازی بڑی ڈھٹائی سے عوام کو جھوٹی تسلیاں دے رہا ہے کہ سب ٹھیک ہوجائے گا۔ 50 لاکھ گھر ، ایک کروڑ نوکریاں، ملک میں فیکٹریاں ہی فیکٹریاں اور روزگار کی فراہمی کی جھوٹے دعوے عمران نیازی کے منہ پر طمانچہ ہیں۔ اخلاقی طور پر عمران نیازی اور اس کی حکومت غریب عوام پر رحم کرتے ہوئے مستعفی ہوجائے اور ملک میں نئے انتخابات کرائے جائیں۔ حکومت نے گیس کی قیمتوں میں 400 فیصد سے زائداضافہ کردیا ہے جبکہ ہر ماہ بجلی کی قیمت میں 2 روپے فی یونٹ اضافہ کیا جا رہا ہے۔ گذشتہ حکومت میں Kibor کا ریٹ 6 فیصدتھا اور معاشی ناعاقبت اندیش حکومت کے دور میں کائبر ریٹ 12.15 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔ ڈالر 110 سے 152 روپے کی حد عبور کرچکا ہے۔ ملک میں فیکٹریاں بند اور لنگر خانے کھولے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اختلافات ختم، آئی ایل ایف نے وزیراعلیٰ کیخلاف احتجاج کا فیصلہ واپس لے لیا