xbilawal zardari b.jpg.pagespeed.ic .hoY2jCQOp

عمران خان نے ابھی تک میرا ایک بھی چیلنج قبول نہیں کیا۔ بلاول

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان نے ابھی تک میرے کسی بھی چیلنج کو قبول نہیں کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی کی ناکامیوں پر ایک پریس کانفرنس کی تھی۔ جس میں مسئلہ کشمیر، معیشت اور کورونا وائرس کے حوالے سے پی ٹی آئی کی نااہلیوں کو اجاگر کیا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو واپس پشاور بھجوائے جانے کا امکان

چیئرمین پیپلزپارٹی کا مزید کا کہنا تھا کہ میں نے عمران خان کو پہلا چیلنج یہ کیا تھا کہ وہ قومی اسمبلی یا ٹی وی پر مناظرہ کر لیں، دوسرا چیلنج یہ کیا تھا کہ وہ این آئی سی وی ڈی طرز کا ایک اسپتال پورے پاکستان میں دکھا دیں۔

مزید پڑھیں:  غیرقانونی اجتماع کی اجازت نہیں دی جائیگی:اسلام آباد ہائیکورٹ

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تیسرا چیلنج یہ کیا کہ وہ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں فی کس ٹیسٹنگ کا موازنہ سندھ سے کروا دیں لیکن عمران خان نے ابھی تک میرے کسی بھی چیلنج کو قبول نہیں کیا۔