پشاور: وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے عیدالضحی کے حوالے سے مرتب کردہ ایس او پیز کا جائزہ لیا،وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے ماڈل مویشی منڈی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا ،کرونہ کیسز میں کمی آنے پر کے پی حکومت کی کاوشوں کو سراہتے ہیں ، وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے وفاق کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ،
وزیر داخلہ نے عوام سے اپیل ہے کہ عید سادگی سے منائیں ، تمام افراد حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کو یقینی بنائیں ، انتظامیہ بھی ایس او پیز پر عمل درآمد کو ہر صورت ممکن بنائے ،لاپرواہی ہمارے لئے آئندہ دنوں میں مشکل صورتحال پیدا کر سکتی ہے ،
وزیر داخلہ نے مزید بتا یا کہ ہمیں بحیثیت قوم اس وبا کا مقابلہ کرنا ہے ،حکومتی سطح پر ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ عوام کا تحفظ یقینی بنائیں ، وبا پر قابو پانے کے لئے ہمیں عوام کا تعاون درکار ہے –