young girl eating a oatmeal with berries after a royalty free image 873937380 1547740219

گرمی میں وزن کم کرنے اور میٹا بولزم کوبڑھانے کے طریقے

سردیوں میں میٹا بولزم ہلکا ہو جاتا ہے اور بھوک بھی زیادہ لگتی ہے جس کی وجہ سے وزن کم کرنا خاصہ مشکل ہو جاتا ہے۔جبکہ گرمی کے موسم میں کھانا کم کھایا جاتا ہے دوسرے گرمی میں ہم زیادہ ایکٹو رہتے ہیں اس طرح گرمی کے موسم میں ہم کئی کلو وزن کم کرسکتے ہیں ۔دھوپ سے ہمیں وٹامن ڈی حاصل ہوتا ہے جس سے وزن کم کرنے میںمدد ملتی ہے ،ساتھ ہی گرمی میںایسے پھل اور سبزیاں آتی ہیں جوچربی کو کم کرتے ہیں ۔وزن کم کرنے کے لئے سب سے اچھا وقت صبح کا ہوتا ہے اگر اس وقت میٹا بولزم تیز ہوجائے تو جسم دن بھر کیلوریز جلاتا رہتا ہے۔
گرمی میں میٹا بولزم کو بڑھانے اور وزن کم کرنے کے لئے اپنے کھانے میں یہ چیزیں شامل کریں:

زیادہ لکوئڈ لیں:

گرمیوں میں پسینہ زیادہ آتا ہے جس سے ہمارے جسم کا کافی پانی نکل جاتا ہے۔اس لئے جسم کو ڈی ہائڈریشن سے بچانے کے لئے زیادہ پانی پینے کی ضرورت ہوتی ہے۔اس لئے آپ کو چاہئے کہ ہر تھوڑے تھوڑے وقفے سے پانی پیتے رہیں کیونکہ جسم کے اہم کام انجام دینے کے لئے پانی بہت ضروری ہوتا ہے ۔اگر آپ صرف پانی پینے سے اکتا جاتے ہیں تو پانی کے ساتھ لیموں پانی، ناریل کا پانی ،اور کیری کا شربت بھی لے سکتے ہیں۔پانی سے ناصرف ہاضمہ درست ہوگا بلکہ پانی سے پیٹ بھرا رہنے کی وجہ سے کھانا کھانے کی بھی کم خواہش ہوگی۔

مزید پڑھیں:  پھیپھڑوں کے کینسر سے بچانے والی ویکسین پر کام جاری

پھل اور سبزیاں زیادہ کھائیں :

گرمیوں میں بے شمار پھل اور سبزیاں آتے ہیں ۔جن میں اینٹی اوکسی ڈنٹس اور فائبر وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ انھیں وزن کم کرنے کا بہترین ذریعہ سمجھا جاتا ہے ۔پھلوں میں تربوز،خربوزہ،گرما اور سردا کھائیں ۔سبزیوں میں زیادہ تر لوکی اور کریلا کھائیں اس کے علاوہ تازہ کٹے ہوئے کھیرا اور ککڑی کو بھی کم کیلوری والے اسنیکس کے طور پر اپنی غذا میں شامل کرسکتے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، تین ارب روپے فنڈز ادویات کیلئے ریلیز کردئے گئے ہیں، سید قاسم علی شاہ

پروسٹیٹ کینسر کے بارے میں جاننا ضروری ہے

زیادہ پروبائیوٹکس کھائیں :

قدرتی پروبائیوٹکس حاصل کر نے کے لئے اپنی غذا میں دہی اور کمچی کا زیادہ استعمال کریں ۔یہ ناصرف آپ کے معدے کے لئے مفید ہیں بلکہ آسانی سے ہضم بھی ہو جاتے ہیں ۔ اس کے علاوہ دہی جسم کو ٹھنڈا رکھتی ہے اور پروٹین ،وٹامن ڈی اور کیلشیئم کا ذریعہ ہے۔

رات کو ہلکا کھانا کھائیں:

رات کو ہلکا کھانا کھائیں ۔کیونکہ دن گزرنے کے ساتھ آپ کا میٹا بولزم بھی ہلکا ہوتا جاتا ہے۔اور بھاری یا مرغن غذائوں کو ہضم کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ہاضمے کی خرابی میٹا بولزم پر اثر انداز ہوتی ہے جبکہ اچھا ہاضمہ وزن کم کرنے میں مدد گا ر ہوتا ہے ۔

تلی ہوئی چیزوں سے گریز کریں :

تلی ہوئی اور چکنی چیزوں کے بجائے اسٹیم ،گرلڈ یا روسٹ کی ہوئی چیزیں کھائیں ۔کیونکہ تلی ہوئی چیزیں مشکل سے ہضم ہوتی ہیں اور جسم میں فیٹس کو بڑھاتی ہیں ۔

کیٹاگری میں : صحت