web photo drugs 24072016

باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پربیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، خاتون سے 7 کلو ہیروئن برآمد

پشاور : اینٹی نارکوٹکس فورس نے باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق نجی ایئر لائن کی پرواز سے قطر کے دارالحکومت دوہا جانے والی خاتون کے سامان سے ہیروئن برآمد کرلی۔ اے این ایف نے بتایا کہ ملتان کی رہائشی خاتون پشاور سے دوہا اور وہاں سے ملائیشیا جا رہی تھی۔ جوائنٹ سرچ ڈیسک پر خاتون کے سامان سے 7 کلو سے زائد ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

مزید پڑھیں:  100سے زائد اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں