ccc 900x500 1

راولپنڈی میں دشمنی پر 9 افرادکاقتل

ویب ڈیسک(راولپنڈی): راولپنڈی کےعلاقے چونترہ میں دیرینہ دشمنی پرجمعہ کی رات 9 افراد کو فائرنگ کرکےقتل کردیا گیا۔گاؤں میال میں رب نواز گروپ کےلوگوں نےمخالف کےگھرمیں گھس کر فائرنگ کرکے5 خواتین اور4 بچوں کو قتل کردیا۔

مرنےوالوں کی شناخت نثاربی بی،سلیم اختر،سدرہ بی بی،ازرم بی بی اور عابدہ شاہین کے نام سے ہوئی جبکہ 3 بچیوں صبیحہ،انزلہ اورایمان فاطمہ کے ساتھ فرحان بھی دیرینہ دشمنی کے باعث فائرنگ کا نشانہ بنا-

مزید پڑھیں:  وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کاآتشزدگی واقعے کا نوٹس ،رپورٹ طلب کرلی

مقتولہ کےشوہر نے پولیس کو بتایا کہ 50 افراد نے گھرپر حملہ کیا جس کے بعد گھر کی خواتین نے ٹیلی فون کرکےآگاہ کیا۔خواتین نے خود کو ایک کمرےمیں بند کرلیا تھا تاہم ملزمان نے دروازہ توڑکرفائرنگ کرکےموت کے گھاٹ اتاردیا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، غزہ میں مزید 18فلسطینی شہید