suleman shehbaz

شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز خاندان کے امیر ترین شخص

ویب ڈیسک (لندن): دستاویزات کے مطابق انہوں نے 8 کمپنیوں میں 51 کروڑ 15 لاکھ 97 ہزار 806 روپے کی سرمایہ کاری بھی کر رکھی ہے۔ چنیوٹ پاور میں 1 ارب 70 کروڑ 86 لاکھ 36 ہزار کے شیئرز ہیں، سلمان شہباز کے 209 کنال زرعی اراضی کے علاوہ پاکستان میں ذاتی 10 بینک اکاؤنٹس ہیں جبکہ لندن میں 1 ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور :نجی گیسٹ ہاؤس میں گیس لیکج دھماکہ ،11افراد زخمی

سلمان شہباز شریف پولٹری، شریف ڈیری، شریف پولٹری فارمز، شریف ملک پر ا ڈکٹس، مدنی ٹریڈنگ، مدینہ کنسٹرکشن، رمضان شوگر ملز، چنیوٹ پاور میں شیئر ہولڈر ہیں۔ سلمان شہباز نے ڈیری بزنس میں 35 کروڑ 83 لاکھ ،شریف ملک پراڈکٹس میں 11 کروڑ 22 لاکھ، شریف فیڈ ملز میں 10 کروڑ، ڈیری میں 9 کروڑ 99 لاکھ کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی رہائی سے کسی قسم کا خطرہ نہیں، وزیر دفاع