bc8d89d5 6b85 4f92 beb6 1895d6228f14

خیبرپختونخوا حکومت نے مساجد اور عید گاہوں کے لئے ایس او پیز مرتب کرلیں

ویب ڈسک(پشاور):خیبرپختونخوا حکومت نے مساجد اور عید گاہوں کے لئے ایس او پیز مرتب کرلیں ,سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لئے عید کی نماز کھلی جگہ پر ادا کی جائے گی۔,مساجد کے خطیب حضرات کورونا اور اس سے بچاو کے لئے حکومتی اقدامات کو موضوع بنائیں۔,نماز کے اوقات مساجد کی کھڑکیاں اور دروازے کھلی رکھی جائیں گی،

مزید پڑھیں:  انٹیلی جنس ایجنسیاں ججز کو زد و کوب کر رہی ہیں،عمر ایوب

مسجد کے اندر داخل ہونے کے لئے ماسک پہننا لازمی قرار, مسجد کی فرش کو اسپرے سے صاف رکھا جائے ،نمازی گھر سے وضو کرکے آئیں, نمازی 6 فٹ کا فاصلہ اور ایک صف چھوڑ دوسری صف بنائیں, مساجد کے دروازوں پر نمازیوں کے لئے اسکریننگ اور سینیٹایزر کا بندوبست کیا جائے ازان اور نماز کے درمیانی وقفہ 10 منٹ رکھا جائے تاکہ زیادہ ہجوم نہ ہوں, ہدایت نامہ کے مطا بق50 سال سے زائد اور دس سال سے کم عمر کے بچے عید کی نماز کے لئے نہ جائیں بیمار،کھانسی،نزلہ اور زکام والے افراد مسجد میں نہ آئیں۔

مزید پڑھیں:  گورنر کا کنڈی ماڈل فارم کے اخراجات جیب سے ادا کرنے کا اعلان