701202 9558227 arif updates

سمارٹ لاک ڈاوٴن کی وجہ سے کرونا کے مریض بڑی تعداد میں صحت یاب ہوئے، صدر عارف علوی

صدرڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ حکومت کی سمارٹ لاک ڈاؤن حکمت عملی کے نتیجے میں ملک میں کوروناوائرس کے متاثرہ مریضوں کی بڑی تعدادصحت یاب ہوئی ہے۔

ایک ٹوئیٹ میں انہو ں نے کہاکہ اس بات کاسہراغریب نوازاوردانشمندانہ حکومت کے فیصلوں اورپاکستان کے عوام کوجاتاہے جس نے ہدایات اورقواعدوضوابط کی پاسداری کی ۔
صدرنے وباء کے بارے میں قوم کے نقطہ نظر کوسراہا اور کہاکہ آپ نے یہ ثابت کردیاہے کہ ایک منظم قوم ایسا کرسکتی ہے۔
انہوں نے ایک تازہ ترین جائزہ گراف کابھی حوالہ دیاجس میں پاکستان اوربھارت میں کوروناوائرس کے مریضوں کاتقابل دکھایاگیا۔
ڈاکٹرعارف علوی نے کہاکہ ہمیں عیدالاضحی کے موقع پربھی قواعدوضوابط، سماجی فاصلے،ماسک پہننے اورہاتھ دھونے جیسے قواعدوضوابط یقینی بناکراسی طرح کاطرزعمل جاری رکھتے ہوئے احتیاطی تدابیراختیارکرناہوں گی۔

مزید پڑھیں:  خواتین کی ہرشعبے میں نمائندگی ضروری ہے،چیف جسٹس