malik shah

خیبرپختونخوا وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد وزیر کی زیرصدارت عید ٹریفک پلان کے حوالے سے صوبائی سطح اجلاس

ویب ڈسک( پشاور) : خیبرپختونخوا وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد وزیر کا اجلاس سے کہنا تھا کہ عیدالاضحی کے موقع پر پبلک ٹرانسپورٹ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائی ہوگی۔ عیدالاضحی سے پہلے مسافروں کیلئےاڈوں پر گاڑیوں کی موجودگی کو یقینی بنائیں وزیر ٹرانسپورٹ کی افسران کو ہدایت ، زائد کرایے وصولی پر گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں، عیدالاضحی سے تین دن پہلے محکمہ ٹرانسپورٹ کے اہلکاروں کی سپیشل ڈیوٹیاں لگائیں جائیں ، بھوسے اور لکڑیوں کے اوورلوڈ ٹرکوں پر کھڑی نظر رکھیں اور کنٹرول کریں ، محکمہ ٹرانسپورٹ کو مثالی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ، کرونا وباء کے دوران زائد کرایے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تقریباً ایک کروڑ روپے کے جرمانے عائد ہو چکے ہیں ، اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ، ٹریفک پولیس کے افسران، صوبائی اور ریجنل ٹرانسپورٹ کی اتھارٹیز کی شرکت۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20ورلڈ کپ کا فائنل آج : دو ناقابل شکست ٹیمیں ٹکرائیں گی