کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق انتقال کر گئے۔ وہ بلڈ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے ۔ ہفتے کے روز ان کی طبیعت مزید بگڑ گئی تھی جس کے بعد انہیں ایک نجی ہسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کر گیا تھا۔ تاہم اب افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے کہ نعیم الحق انتقال کر گئے ہیں.
