income tax 500x500 1

پانچ مرلہ وکم گھروں کوٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے اقدامات شروع

پشاور(وقائع نگار)کاروبار کے لئے استعمال ہونے والے پانچ مرلہ اور اس سے کم گھروں پر ٹیکس دوبارہ عائدکرنے اورانہیں ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے اقدامات شروع کرد یئے گئے ہیں صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت صوبے بھرمیں گھروں میں قائم ہونے والے پرائیویٹ سکولوں ، ہسپتالوں ، کلینکس ،د فاتر ، کارخانوں وغیرہ کی فہرستیں مرتب کرنا شروع کردی گئی ہیں پانچ مرلے تک ٹیکس معاف کرنے کے اعلان کے بعد پانچ مرلے سے کم مکانات کمرشل سرگرمیوں کے لئے دیئے گئے ہیں جسکے باعث محکمہ ایکسائز کو لاکھوں روپے کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے جبکہ پانچ مرلے سے زائد گھروں سے صرف پراپرٹی ٹیکس وصول کیا جاتا ہے جبکہ کمرشل سرگرمیوں کیلئے استعمال ہونے والے گھروں کے مالکان کرایوں کی مد میں لاکھو ں روپے وصول کررہے ہیں جس سے حکومت کو کروڑوں روپے کے نقصانات کاسامناکرنا پڑ رہاہے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب حکومت عوام کو صحت کارڈ جیسا منصوبہ نہ دے سکی، بیرسٹر سیف