WhatsApp Image 2020 02 17 at 4.52.09 PM

چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ ڈاکٹر کاظم نیاز کا قتل ہونے والی مدیحہ کے گھر آمد

ہنگو: تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ ڈاکٹر کاظم نیاز ۔ڈی آئی جی کوہاٹ طیب حفیظ چیمہ ۔ ڈی پی او ہنگو شاہد کے ہمراہ قتل ہونے والی مدیحہ کے گھر آمد. مدیحہ کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی.

چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا کہ اس طرح کے واقعات ناقابل برداشت ہیں -میں تحقیقات کی خود نگرانی کرونگا ، میں اس واقعہ کی شدید مذمت کرتا ہو. بہت جلد مدیحہ کے قاتلوں کو کرار واقعی سزا دی جائیگی

مزید پڑھیں:  خیبرپختوانخوا حکومت کا طلبہ میں مصنوعی ذہانت سے متعلق آگاہی پیدا کرنیکا فیصلہ

ڈی آئی جی طیب حفیظ چیمہ نے انوسٹی گیشن کے حوالے سے بتایا کے پیشرفت ہوئی ہے بہت جلد قاتلوں کے قریب پہنچ جائیگے. سائنٹیفک طریقے سے انوسٹی گیشن کر رہے ہیں بہت جلد نتیجہ قوم کو دیں گے

مزید پڑھیں:  پشاور، قبائلی اضلاع کا حق ہر صورت ذمہ داران کو دینا ہوگا، جرگہ مقررین

ڈی پی او ہنگو نے بھی چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ اور ڈی آئی جی کو واقعہ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی.