وزیردفاع پرویزخٹک نے کہاہے کہ حکومت کے خلاف سازشیں ناکام بنادی گئی ہیں اور پارٹی کے نظم وضبط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی
نوشہرہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت کیخلاف سازشیں ناکام بنادی گئی ہیں اور پنجاب اوربلوچستان کے مسائل بھی جلد حل کرلئے جائیں گے۔پرویزخٹک نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرپشتون تحفظ موومنٹ اور ارکان پارلیمنٹ کو متعلقہ امورپربات چیت کے لئے دعوت دی گئی ہے جس میں پی ٹی ایم کو قومی دھارے میں لایاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کابینہ کے برطرف ارکان کواپنے تحفظات میڈیا پراچھالنے کی بجائے پارٹی رہنمائوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرناچاہیے تھا۔