MSA 791 900x450 1

عوام کی محبت نواز شریف سے پہلے سے بہت زیادہ بڑھ گئی ہے، مریم نواز

ویب ڈیسک (اسلام آباد): مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ لوگ چاہتے ہیں کہ نواز شریف دوبارہ سے ڈرائیونگ سیٹ سنبھال کر ملک کو درست ٹریک پر ڈالیں، اوراپنے ایک بیان میں کہا کہ لوگوں کی نواز شریف سے محبت پہلے سے بہت زیادہ بڑھ گئی ہے، انہوں نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پرمزید لکھا کہ لوگ نہ صرف نواز شریف کو واپس وطن میں دیکھنا چاہتے ہیں، بلکہ وہ (عوام) چاہتے ہیں کہ نواز شریف ملک کو درست سمت پر لانے کے لیے دوبارہ ڈرائیونگ سیٹ سنبھالیں، مریم نواز نے کہا کہ بھیرہ پر جب دوپہر کے کھانے کے لیے رکی تو وہاں موجود ہر شخص نے نواز شریف کی صحت کے حوالے سے پوچھا اور ان کو اپنی قربت اور حمایت کا یقین دلایا۔

مزید پڑھیں:  مایوسی پھیلانے والے عناصر شکست کھا چکے ہیں، آرمی چیف