news 1500185812 5912

بارشوں کی وجہ سے راول ڈیم میں پانی کی سطح بڑھ گئی

ویب ڈیسک (اسلام آباد): راول ڈیم میں پانی کی گنجائش 1752 فٹ ہے، ڈپٹی کمشنرحمزہ شفقات کا کہنا تھا کہ راول ڈیم میں پانی 90۔1751 فٹ تک پہنچ چکا ہے، مسلسل بارشوں کے بعد راول ڈیم پانی سے بھرگیا، مزید بارشوں کے پیش نظر آج دن 11 بجے راول ڈیم کے سپل ویز کھول دیئے جائیں گے، سپل ویز 5۔1 فٹ کھول کر 6 ہزار فٹ کیوسک پانی ڈیم سے خارج کیا جائے گا، نشیبی علاقوں کے رہائشیوں اور راولپنڈی انتظامیہ کو سپل ویز کھولنے کی پیشگی اطلاع دے دی گئی ہے، شہریوں سے گزارش ہے کہ اگلے کچھ دنوں تک ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔

مزید پڑھیں:  محکمہ ریلوے کا کوئٹہ و پشاور ٹرین سروس بحالی کا فیصلہ