images 1 12

وزارت بین الصوبائی رابطہ کی بھرتی کئے گئے ملازمین کی سپورٹس بورڈ میں تعیناتیاں غیر قانونی قرار

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے بھرتی کئے گئے ملازمین کی سپورٹس بورڈ میں تعیناتیاں غیر قانونی قرار دیا، عدالت کے مطابق سپورٹس بورڈ میں بھرتیوں یا تعیناتیوں کا اختیار وزارت بین الصوبائی رابطہ کے پاس نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، سپورٹس بورڈ کو وزارت کی جانب سے تعینات کئے گئے، گریڈ ایک سے انیس تک کے 10 ملازمین فارغ کرنے کا حکم ملازمین کو پہلے بین الصوبائی رابطہ وزارت نے بھرتی کیا، بعد میں سپورٹس بورڈ میں تعینات کردیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق ملازمین کی ابتدائی بھرتی بھی میرٹ پر تھی یا نہیں یہ معاملہ بھی تحقیق طلب ہے، ملازمین کی سپورٹس بورڈ سے فارغ ہونے کے بعد قانونی حیثیت کیا ہو گی یہ وفاقی حکومت فیصلہ کرے، میرٹ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا، سفارش پر بھرتیوں کے کلچر کو ختم کرنا ہی ہو گا، غیر قانونی بھرتیاں ہی اداروں کو کمزور کرتی اور کرپشن کی راہ ہموار کرتی ہیں، غیر قانونی بھرتیاں عوام کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہیں، سپورٹس بورڈ کا کام پاکستانی نوجوانوں کو عالمی سطح پر اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:  100سے زائد اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں