602674 9499718 kpk akhbar

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بونیر میں ماربل کان منہدم ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا-

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ضلع بونیر میں ماربل کان منہدم ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے لاپتہ مزدوروں کی تلاش کا کام تیز کرنے، ریسکیو سمیت دیگر متعلقہ محکموں کو تمام وسائل بروکار لانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے معاون خصوصی ریاض خان کو فوری جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت بھی کی۔ یہاں سے جاری ایک پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے جان بحق افراد کے لیے 5 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کے لیے ایک لاکھ روپے امداد کا اعلان بھی کیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، یوریا میں پتھر اور جپسم کی ملاوٹ پر جعلی یوریا فیکٹری سیل