704715 1549291 imran khan3a akhbar 3

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر بارہ بجے وزیر اعظم ہاوس میں ہوگا۔ وزیراعظم

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کیا ہے، وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر بارہ بجے وزیر اعظم ہاوس میں ہوگا، کابینہ اجلاس میں ملکی، سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لے گی، کابینہ اپوزیشن کے بیانیہ پر حکومتی نقطہ نظر پر بات کرے گی، وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 12 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، کابینہ کو وفاقی دارالحکومت میں تجاوزات کے آپریچن پر بریفنگ دی جائے گی، کابینہ پی آئی اے بورڈ میں ڈائریکٹرز کی تقرری اور نامزدگی کی منظوری دے گی، ایکسپورٹ ،ایمپورٹ بینک آف پاکستان ایکٹ 2020 کا معاملہ کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے، کابینہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری دے گی، کابینہ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے معاملہ کو حل کرے گی۔

مزید پڑھیں:  پیپلز پارٹی کی مولانا کو اپنی ترامیم لانےکی تجویز