news 1527659478 3912

موٹروے پولیس نے خطرناک ڈرائیونگ اور فائرنگ کرنے والے سات باراتیوں کو دھرلیا

ویب ڈیسک (راولپنڈی): موٹروے پولیس نے خطرناک ڈرائیونگ اور فائرنگ کرنے والے سات باراتیوں کو دھرلیا، بارات موٹر وے ایم ون پر کرنل شیر خان انٹرچینج سے مردان جارہی تھی، موٹروے پولیس نے لاپروائی برتتے ہوئے ڈرائیونگ اور فائرنگ کرنے والے باراتیوں کو تعاقب کے بعد روکا، گرفتار باراتیوں میں جنید حیات ، ابراہیم، محمد عزیر، ماجدخان وغیرہ شامل ہیں، گرفتار باراتیوں کو 3 گاڑیوں سمیت پولیس سٹیشن مصری بانڈا رسالپور کے حوالے کردیا گیا.

مزید پڑھیں:  لیفٹیننٹ جنرل محمد علی سیکرٹری ڈیفنس مقرر، اعلامیہ جاری کر دیا گیا