health

ملک بھر سے پنشنرز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز،ٹیچرز احتجاجی دھرنا دینے کےلیے ڈی چوک پہنچنا شروع

ویب ڈیسک (اسلام آباد): حالیہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے، ڈیلی ویجز ملازمین نوکریوں سے فارغ کرنے اور دیگر مطالبات پورے نہ ہونے کے خلاف ملک بھر سے سرکاری ملازمین ایپکا ، لیڈی ہیلتھ ورکرز،ٹیچرز ، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور دیگر اداروں کے ایمپلائز یونیز کے کارکنان ڈی چوک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں، جن کا مطالبہ ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاجی دھرنا جاری رہے گا، انتظامیہ کی طرف سے سکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات، ریڈ زون جانے والے راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ سے رواں سال ملک میں‌ 23واں پولیو کیس رپورٹ