189404 7424202 updates 2

حکومت یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 40 ارب روپے جاری کرنے میں ناکام

ویب ڈیسک (اسلام آباد): یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم کا عوام کیلئے ریلیف پیکچ، حکومت یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 40 ارب روپے جاری کرنے میں ناکام،ذرائع کے مطابق منظور کردہ 71 ارب میں سے 31 ارب روپے جاری کئے جا چکے ہیں، وزارت خزانہ نے 50 ارب میں سے اب تک صرف 10 ارب روپے جاری کئے، یوٹیلٹی اسٹورز کو 21 ارب روپے بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام سے فراہم کئے گئے، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کیلئے 71 ارب روپے منظور کئے گئے تھے، یوٹیلٹی اسٹورز کیلئے فنڈز سبسڈی اور خریداری کیلئے منظور کئے گئے، وزیراعظم پیکیج کے تحت پانچ اشیاء پر پر سبسڈی دی جا رہی ہے، چینی, آٹا, گھی, دالوں,چاول پر سبسڈی دی جارہی ہے، اربوں روپے سبسڈی کے باوجود عوام سستی اشیاء لینے سے محروم ہے، یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی اور آٹا کی قلت۔

مزید پڑھیں:  پی آئی اے نجکاری کیلئے بڈنگ کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع