marriyum aurangzeb 1

پاکستان مسلم لیگ نون کی نیب کے رویئے کی مذمت اور شدید احتجاج

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کی نیب کے رویے کی مذمت اور شدید احتجاج. نیب عدالتوں میں ثبوت پیش کرتے وقت عدالتوں سے مفرور ہے، عمران صاحب کے حسد، انتقام، حکم اور انا کی تسکین کے لئے نیب عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہی.

شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی ضمانتوں کے معاملے میں نیب مجرمانہ تاخیر کا دانستہ رویہ اپنائے ہوئے ہے.نیب کے وکیل کا عدالت میں پیش نہ ہونا گھٹ جوڑ کا ثبوت ہے.

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا ایپکس کمیٹی کا اجلاس ،بنوں امن جرگہ کے مطالبات تسلیم

نیب نیازی گھٹ جوڑ نے بے گُناہ عوام اور ملک کی خدمت کرنے والوں کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھا ہوا ہے. نیب کے وکیل کے پیش نہ ہونے سے ثابت ہوگیا کہ ان کے پاس کہنے کو کچھ نہیں.شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی گرفتاری سے پہلے دعویٰ کیا گیا تھا کہ تمام ثبوت نیب کے پاس ہیں.

مزید پڑھیں:  ود ہولڈنگ ٹیکس مسترد،اجناس منڈیوں کا حکومت کو 5روز کا الٹی میٹم

قوم سوال پوچھ رہی ہے کہ وہ ثبوت کہاں ہیں؟ کیوں عدالتوں میں پیش نہیں کیے جا رہے؟ امید ہے کہ عدالتیں انصاف کے تقاضے پورے کریں گی اور بے گناہوں کو ان کا حق ملےگا.